شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوڈان کے صدر عمرالبشیر کی ملاقات

113

ریاض ۔ 24 جنوری (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے ملاقات کی۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ریاض میں ہوئی اوردونوں رہنماوں نے دوطرفہ دلچسپی اورباہمی امور پر مفید تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سوڈان میں پانی کے ایک منصوبہ کے ضمن میں معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔