شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایمانوئیل ماکروں کو مبارک باد

149

جدہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کے صدارتی انتخاب میں ایمانوئیل ماکروں کی کامیابی پر انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔نو منتخب فرانسیسی صدر کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے عمانوایل ماکروں کی کامیابی پر فرانسیسی عوام اور ان کے نئے صدر کو صحت، مسرت اور مزید ترقی کا پیغام بھیجا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود اور نائب ولی عہد، معاون ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز نے بھی نو منتخب فرانسیسی صدر کو انتخاب جیتنے پر علیحدہ تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔