شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر پاکستان سمیت مختلف ممالک سے 220 مہمان ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

132

ریاض ۔ 12 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر پاکستان سمیت مختلف ممالک سے 220 مہمان ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزپروگرام کے تحت اس سال کے دوران مختلف ممالک کے نمایاں دینی شخصیات کا پہلا گروپ ہے جو شاہی مہمانوں کی حیثیت سے عمرہ ادا کریں گے۔پہلے گروپ میں پاکستان اوربھارت سمیت مختلف ممالک کے علمائے کرام اورمذہبی شخصیات شامل ہیں۔