37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان ریلیف اور کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے یمن میں ہیضے...

شاہ سلمان ریلیف اور کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کےمعاہدے پر دستخط

- Advertisement -

ریاض ، لندن ۔30اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے سب سے بڑے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف نے برطانوی ادارے کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

العربیہ کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں تقریباً 3.5 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔معاہدے کے مطابق ‘شاہ سلمان ریلیف’ 5 ملین ڈالر کی رقم ‘ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن’ کو فراہم کرے گا۔ اس رقم سے یمن میں ہیضے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر مدد کی جائے گی۔ڈبلیوایچ اوہیضے سے نمٹنے کے لیے بیماری کی نگرانی کرے گا۔

- Advertisement -

نیز فوری جواب کے لیے ٹیمیں اور معاملات کی دیکھ بھال کے لیے انتظام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ‘شاہ سلمان ریلیف’ انفیکشن سے بچاؤ، پانی کی صفائی، حفظان صحت میں بہتری اور ویکسینیشن مہم کے ذریعے کوششوں میں مدد کرے گی۔

خیال رہے اس شاہ سلمان ریلیف اور ڈبلیو ایچ اوکے درمیان یہ معاہدہ ‘شاہ سلمان ریلیف’ کے سپروائزر جنرل عبداللہ الربیعہ کے برطانیہ کے دورے کے دوران ہوئے۔ جبکہ دفتر خارجہ میں بین الاقوامی ترقی کی وزیر مملکت جینی چیپ مین نے دستخط کئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں