شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے افغان مہاجرین اور سیلاب متاثرین کے لئے 250 خاندانوں کو شیلٹرز کی تقسیم

122

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے حال ہی میں کابل میں250 خاندانوں میں شیلٹرز تقسیم کئے ہیں تاکہ پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے ساتھ ساتھ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

یہ امداد، کے ایس ریلیف کے جاری پناہ گاہ منصوبے کا حصہ ہے، توقع ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں تقریبا 1500 افراد مستفید ہوں گے۔ سعودی عرب کے انسانی حقوق کے شعبے کی حیثیت سے کے ایس ریلیف دنیا بھر میں کمزور آبادیوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے، جو بحران میں مبتلا کمیونیٹیز کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور امداد کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔