شاہ سلمان مرکز اور برطانیہ سوڈان متاثرین کے لیے 9.16 ملین ڈالر امداد فراہم کریں گے

65
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سال 2023-24 کیلئے شیلٹر (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم

ریاض۔10اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور برطانیہ کی وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر نے سوڈان متاثرین کے لیے 9.16 ملین ڈالر امداد کے مشترکہ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور برطانیہ کی جانب سے وزیر مملکت برائے ترقی و افریقی امور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈانی عوام کے لیے امدادی پروگرام اس بات کی عکاسی ہے کہ سعودی حکومت اپنے سوڈانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ہمیشہ سے کوشش ہے کہ انسانی بحران سے دوچار سوڈان کے مصائب میں کمی ہو ۔ سعودی عرب اور برطانیہ ریجنل ایمرجنسی سپورٹ کےلیے ریڈ کراس سے 4.58 ملین ڈالر کا تعاون کریں گے۔ شاہ سلمان مرکز اور برطانوی وزیر خارجہ مجموعی طور پر 9.16 ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ سعودی عرب اور برطانیہ سوڈان میں ریڈ کراس کو صحت، غذائی اور انسانی تحفظ کے شعبوں میں مدد کر رہے ہیں اور یہ تعاون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔