شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں پانچ رضاکارانہ طبی پروگرام مکمل

143
King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre
King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre

ریاض۔8مارچ (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں پانچ رضاکارانہ طبی پروگرام مکمل ہو گئے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق مملکت کے رضاکارانہ پروگرام ’’امل‘‘ کے تحت اس پروگرام میں طبی شعبوں کے 50 سپیشلسٹ رضاکاروں نے شرکت کی۔یہ طبی پروگرام نیورو سرجری، آرتھوپیڈکس ، جوائنٹ سرجری، پیڈریاٹرک سرجری اور کارڈیک کیتھٹرائزیشن پر مشتمل تھے۔
شاہ سلمان مرکز کی رضاکار میڈیکل ٹیم نے نیورولوجی میں 14 سرجریاں،27 جوائنٹس کی تبدیلی کے آپریشن، 38 پیڈریاٹک سرجریاں اور بچوں کے لیے 50 کارڈیک کیتھٹرائزیشن مکمل کیے۔امل پروگرام کا مقصد طبی اور جراحت کے شعبوں میں 104 پروگراموں کا انعقاد ، تربیتی اور تعلیمی پروگرام کے علاوہ شام کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے جس میں 3 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔

یہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے رضاکارانہ طبی منصوبوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔