ریاض ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سپروائزرجنرل ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل جارج موریرا دا سلوا سے ملاقات کی ۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ضرورت مند ممالک اور افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔