مکہ مکرمہ۔ 30مئی(اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2030ءپروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے "اللہ کے مہمانوں کےلئے” خدمت پروگرام کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں حج اور عمرے کے سعودی وزیر اورزئرین کی خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے آ رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030ءکا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ "اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔