- Advertisement -
ریاض ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے سرکاری ملازمین کا سالانہ بونس بحال کردیا ہے۔سعودی عرب کے سول سروس کے وزیر سلیمان الحمدان نے العربیہ ٹی وی سے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کو سالانہ بونس یکم جنوری 2019ءکو ادا کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ولی عہد کا سرکاری ملازمین کی جانب سے اس شاہی فرمان کے اجرا پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فرمان ان کی سرکاری شعبے کے ملازمین کی استعداد کار اور کارکردگی بڑھانے کی خواہش کا مظہر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118717
- Advertisement -