شاہ سلمان کو یواین سیکرٹری جنرل کا ٹیلی فون، گرین سعودی عرب و مشرق وسطیٰ اقدام کی تعریف

125

ریاض ۔24اکتوبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گرین سعودی عرب اور مشرق وسطی ٰ مہم کو سراہا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ولی عہد کے اعلان کردہ اقدامات کی تعریف کی اور انھیں ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑا اقدام قراردیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے گرین انیشیٹو کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارے کے اقدامات پرسیکرٹری جنرل کی کوششوں کی تعریف کی۔