33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 خوش نصیب حج...

شاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 خوش نصیب حج ادا کریں گے

- Advertisement -

ریاض ۔ 30 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے60 ممالک کے 1400 مسلمانوں کے سرکاری اخراجات پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری میزبانی کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کا تعلق براعظم ایشیا، افریقا اور یورپ سے ہے جو سنہ 1437ھ کے حج کے موقع پر سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی عرب کے خصوصی مہمانوں کے حج کے انتظامات کی سرپرستی وزارت مذہبی امور و شعبہ دعوت ارشاد کرے گا۔ سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیراور خادم الحرمین حج پروگرام کے نگران الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی طرف سے ڈیڑھ ہزار مسلمانوں کے خصوصی حج کا اعلان اسلامی اخوت و بھائی چارے، باہمی محبت و بھلائی کے جذبے کا عکاس ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں