شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیراہتمام سیلاب متاثرین میں 85 ٹن ، 500 کلو گرام خوراک کی ٹوکریاں تقسیم

56
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سال 2023-24 کیلئے شیلٹر (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے اتوار کے روز سیلاب سے متاثرہ صوبہ پنجاب کے علاقے بھاول نگر میں متاثرین میں 85 ٹن ، 500 کلو گرام خوراک کی ٹوکریاں تقسیم کیں۔اس امداد سے سال 2023-2024 کے لئے جمہوریہ پاکستان میں غذائی تحفظ کی حمایت کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر 6،300 افراد مستفید ہوئے۔

دوسرے مرحلے کے دوران اگست سے ستمبر 2023 تک 32 ہزار 400 فوڈ باسکٹ تقسیم کی جائیں گی۔اس منصوبے کا مقصد اپنے چار مرحلوں میں 105,000 فوڈ باسکٹس تقسیم کرنا ہے ، جس کا وزن 95 کلوگرام ہے ، جس میں بنیادی غذائی اشیاء بھی شامل ہیں ، جبکہ پورے منصوبے کا مجموعی وزن 1.013 ٹن ہے ، جس سے سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے صوبوں کے 37 اضلاع کے ضرورت مند گروپوں کے 735،000 افراد مستفید ہوں گے۔

یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے اپنے انسانی حقوق کے ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے فراہم کیے جانے والے امدادی منصوبوں کا حصہ ہے۔