لاہور۔24 جنوری (اے پی پی ) شاہ فیصل کرکٹ کلب نے ویلنشیاءکرکٹ کلب کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ محمد الیاس نے 40، بلال 45، ذیشان 40، ابرار الحق 30 اور حذیفہ نے 25 رنز بنائے۔ ویلنشیاءکرکٹ کلب کی طرف سے اسلم نے تین اور انعام نے دو وکٹ حاصل کیں