شاہ محمود قریشی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے متعلق ”طاقتور الفاظ” پر ترک صدر کی تعریف

53
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے دوران کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے متعلق ”طاقتور الفاظ” پر ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے مستقل وابستگی پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے متعلق ”طاقتور الفاظ” پر کشمیر سے مستقل وابستگی پر اپنے برادر ملک ترکی کے شکرگزار ہیں۔