اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے بلا روک ٹوک ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستیں دہشت گردی اور وحشیانہ فوجی محاصرے حق خود ارادیت کیلئے جدو جہد کرنے والے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جدوجہد آزادی کیلئے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔