شاہ محمود قریشی کے سی این این کو دئے گئے گئے انٹرویو کے دوران ریمارکس کو کسی طور پر بھی ’یہود مخالف‘ نہیں کہا جا سکتا، ترجمان دفتر خارجہ

80

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دئے گئے گئے انٹرویو کے دوران ریمارکس کو کسی طور پر بھی ’یہود مخالف‘ نہیں کہا جا سکتا۔

جمعہ کو ترجمان نے وزیر خارجہ کے امریکی چینل سی این این کو دئے گئے انٹرویو سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے انٹرویو کے دوران ریمارکس کو جتنا بھی توڑا مروڑا جائے ، وہی نقطہ ثابت کرے گا جو وہ کہہ رہا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کے حق کا یکساں احترام کرنا چاہئے۔