
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کرک اور ہنگو میںگیس کی فراہمی کے مطالبے پر غور کیا گیا۔ میٹینگ میں طے پایا کہ گرگرُی ،اتار چینہ گاﺅں اور نشپاویل کے پانچ کلو میٹر اطراف کے دیہات میں مرحلہ وار گیس کی فراہمی تر جیحی بنیادوں پر جائے گی۔ منصوبے کی کل لاگت تقریبا 7ارب روپے ہے۔ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کےا جائے گا۔