28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںشبمان گل کو آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کا کپتان مقرر...

شبمان گل کو آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کا کپتان مقرر کردیا گیا

- Advertisement -

گجرات۔27نومبر (اے پی پی):بھارت کے کرکٹر شبمان گل کو آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کا کپتان مقرر کردیا گیا، نوجوان کرکٹر کو ہارڈک پانڈیا کے ممبئی انڈینز میں چلے جانے کے بعد ان کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے، پانڈیا نے 2022ء اور 2023ء میں ٹائٹنز کی کپتانی کی جبکہ 2024ء میں گل پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ 24 سالہ شبمان گل نے 2018ء میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا جبکہ 2022ء آکشن میں انہیں ریلیز کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے گجرات ٹائٹنز میں کھیلنا شروع کیا۔

شبمان گل نے آئی پی ایل 2022ء میں 16 میچوں میں 483 رنز سکور کئے جبکہ فائنل میں راجستھان رائلز کے خلاف ان کی 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پہلا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شبمان گل 2023ء میں آئی پی ایل کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے، انہوں نے 17 اننگز میں 890 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس سیزن میں ٹائٹنز رنرز اپ رہے جبکہ چنائی سپر کنگز نے ایونٹ اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں