19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںشبمن گل نے انگلینڈکےخلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی ساتویں سنچری...

شبمن گل نے انگلینڈکےخلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی ساتویں سنچری جڑ دی

- Advertisement -

احمد آباد۔12فروری (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شبمن گل نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کیریئر کی ساتویں سنچری جڑ دی۔ بدھ کو نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شبمن گل نے پہلی اننگز انگلینڈ ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 116رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔ شبمن گل نے 102گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3خوبصورت چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے انفرادی 112رنز بنائے۔ یہ شبمن گل کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے۔ شبمن گل کو 112کے انفرادی سکور پر عادل رشیدنے کلین بولڈ کر دیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559728

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں