اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) شبیر لشکر نے دسویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ جےت لی جبکہ مےڈےا ٹائٹل شاکر عباسی نے اپنے نام کر لےا۔6روز تک جاری رہنے والا اےونٹ گزشتہ روز پاکستان ٹین پین باولنگ فیڈریشن کے زےر اہتمام لیژرسٹی باولنگ کلب میں اختتام پذیر ہوگےا۔ چیمپئین شپ کے آخر ی روز ماسٹر سنگلز اور میڈیا ایونٹ کے فائنل کھےل گئے۔ ماسٹر سنگلز مےں علی سوریا، سکندر حیات شبیر لشکر اور عاشق علی کے درمیان فائنل کھیلا گیا جس میں شبیر لشکر نے 351 سکور کے ساتھ پہلی پوزےشن حاصل کرکے چیمپئین شپ جےت لی۔