لاہور۔16 اگست(اے پی پی )سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعاکا انعقاد ماڈل ٹان میں ہوا جس میںوزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، تنویز اسلم ملک، چوہدری شیر علی ، شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، مشیر خواجہ سلمان رفیق ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر …
شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی میںوزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی ،اعلی سول و پولیس حکام کی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔16 اگست(اے پی پی )سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعاکا انعقاد ماڈل ٹان میں ہوا جس میںوزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، تنویز اسلم ملک، چوہدری شیر علی ، شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، مشیر خواجہ سلمان رفیق ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلی سول و پولیس حکام نے شرکت کی۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ شجاع خانزادہ شہید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اور وطن عزیز پر جان نچھاور کی ہے وہ اگر چہ دنیا میں موجود نہیں لیکن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ شہید نے بہادری اور جرات کی شاندار مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔








