شجرکاری مہم کی کامیابی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،کمشنر مردان ڈویژن

352
شجرکاری مہم

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):کمشنر مردان ڈویژن شوکت یوسفز ئی نے کہا کہ درختوں و پوروں کے لگانے سے نہ صرف ماحول صاف ستھرا ہو جا تا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

امیر محمد خان کیمپس ریسرچ فارم مردان میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کی کامیابی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے ایک پر فضا ماحول دستیاب ہوسکے۔

انہوں نے طلباء و طالبا ت اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ شجرکاری میں اپنا حصہ ڈالیں اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار اداکریں۔