شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ملک امین اسلم

86

ملتان۔17فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔آئیندہ نسلوں کے لیئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ملک امین اسلم نے ان خیالات کا اظہار قلعہ کہنہ قاسم باغ پر شجرکاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئےکیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ایم این اےمخدوم زین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں میاں واکی جنگلات کی شجرکاری و تعمیرپرترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔شہر کوسرسبز دیکھ کر خو شی محسوس کررہاہوں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں میاواکی جنگلات بنائے جائیں گے۔اس موقع پرچیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 100 کلو میٹر سے زائد گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں درختوں کی شجرکاری مکمل کر چکے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔۔پی ایچ اے ملتان شہر کو مزید گرین کرے گا۔ ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ ملتان شہر میں شجرکاری مہم موثر انداز سے جاری ہے۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔