پشاور۔23فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صوابی کیپٹن (ر) ثنااللہ خان نے پولیس لائن میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو قیصر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر لاہور، محکمہ جنگلات اور ضلعی ڈائریکٹر زراعت بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نے کہا کہ گزشتہ سال کلین گرین مہم کی طرح امسال بھی ضلع صوابی میں ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے سکولوں، کالجوں ،سرکاری اداروں،ہسپتالوں اور پرائیویٹ مقامات پر شجر کاری کی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ضلع صوابی کے ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنایا جاسکے۔ آخر میں مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296639