شدیددھند حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی ، موٹروے ایم ۔3 بند ، ترجمان موٹروے پولیس

81

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):شدیددھند کے باعث موٹروے ایم۔ 2 اور ایم۔ 3 کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے پر شدید کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے جس کے باعث موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایسا موسم 20 سال بعدآیا ہے، بارشیں نہ ہونا دھند کا سبب بن رہا ہے۔شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیاگیا۔ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل ہونے کے باعث دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔