چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں شدید حبس، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور فضا میں نمی بڑھنے کے باعث بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نظام پر غیر معمولی لوڈ آ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں انڈیپنڈنٹ فالٹس، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر فالٹس، فیوز فالٹس اور دیگر تکنیکی خرابیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شدید حبس اور گرمی کے باعث بجلی کے نظام پر غیر معمولی لوڈ، آئیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز ہائی الرٹ،چیف ایگزیکٹو آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں شدید حبس، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور فضا میں نمی بڑھنے کے باعث بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نظام پر غیر معمولی لوڈ آ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں انڈیپنڈنٹ فالٹس، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر فالٹس، فیوز فالٹس اور دیگر تکنیکی خرابیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان غیر معمولی موسمی حالات کے باوجود آئیسکو کی تمام آپریشنل اور فیلڈ فارمیشنز چوبیس گھنٹے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ جیسے ہی کسی علاقے سے بجلی کی خرابی یا شکایت موصول ہوتی ہے، متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ترجیحی بنیادوں پر فالٹس کی درستگی اور بجلی کی بحالی کو یقینی بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو کے انجینئرز، لائن اسٹاف اور آپریشنل ٹیمیں انتہائی مشکل موسمی حالات میں بھی پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی بحالی کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔
صارفین کیلئے کم سے کم وقت میں بجلی بحال کرنا آئیسکو کی اولین ترجیح ہے۔چیف ایگزیکٹو نے صارفین سے اپیل کی کہ بجلی سے متعلق کسی بھی قسم کی خرابی یا شکایت کی صورت میں اسے لازمی طور پر آئیسکو کی ہیلپ لائن 118، ایس ایم ایس سروس 8118 یا متعلقہ سب ڈویژن کے ذریعے رجسٹر کروائیں تاکہ شکایت فوری طور پر متعلقہ ٹیم تک پہنچ سکے اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے صارفین سے یہ بھی درخواست کی کہ شدید گرمی کے دوران بجلی کا استعمال حتی الامکان ضرورت کے مطابق کریں، غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور بجلی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ نظام پر غیر ضروری دباؤ کم ہو اور تمام صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے صارفین کو یقین دلایا کہ آئیسکو اپنے معزز صارفین کو بہترین ممکنہ خدمات کی فراہمی کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور تمام شکایات کو کم سے کم وقت میں حل کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








