شدید دھند:صوابی موٹر وے رشکئی تا برہان ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہے، ترجمان موٹروے

236
شدید دھند:صوابی موٹر وے رشکئی تا برہان ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہے، ترجمان موٹروے

پشاور۔ 04 جنوری (اے پی پی):صوابی موٹر وے ایم ون رشکئی تا برہان شدید دھند کے باعث ہر قسم ٹریفک کے لیے عارضی طور پربند کردی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچائو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوراپنا ضروری سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات سے گزارش کی ہے کہ گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کے علاوہ تیز رفتاری سے گریزکریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھنے کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔