شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی موٹرویز ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں

282
Motorway
Motorway

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث اتوار کی صبح موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم فور کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا تھا، تاہم دھوپ نکلنے کے بعد نظر آنے کی حد بہتر ہونے پر موٹرویز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی گئی تھیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔