شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہو گئیں،ترجمان پی آ ئی اے

166
PIA
PIA

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہو گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔ کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دھند کے باعث لاہور، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں منسوخ، تبدیل یا تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں ۔ اس موسم میں مذکورہ شہروں میں دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو جاتا ہے ۔ ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی کہ ائیرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں ۔ پی آئی اے اپنے معزز مہمانوں کو ہونے والی اس زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے ۔