شدید دھند کے باعث شہری دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

161
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ملٹری پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی، گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ کو اتار دیں
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ملٹری پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی، گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ کو اتار دیں

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):پشاورمیں شدید دھند کےباعث شہری دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث ڈرائیورز محفوظ ڈرائیونگ کے لئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،ایمرجنسی لائٹس آن رکھیں ،رفتار کم اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔دوران سفر تیز رفتاری سے گریز کرکے ایک ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں ۔