شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند،حد نگاہ 100میٹر رہ گئی

70

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے عبد الحکیم اور سمندری تک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ اور خانیوال سے ملتان موٹروے بھی بند کر دی ۔ قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور حبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ان علاقوں میں حد نگاہ 100میٹررہ گئی ہے۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان موٹروے نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران شہری غیر ضر وری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں اور مشکل صورت حال میں مزید معلومات کے لئے موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1134پر رابطہ کریں۔