اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):شدید دھند کے باعث کئی پروازوں کے شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ کچھ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بدھ کو ترجمان سول ایوی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھند کے باعث ائیر سیال ایس آئی ایف 743 دمام لاہور کو کراچی ، پی آئی اے 186 شارجہ لاہور کو کراچی موڑ دیا گیا ۔
اسی طرح لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل پر حد نگاہ 100 میٹر ہے ، دو گھنٹے تک لاہور ائرپورٹ پر حد نگاہ 350 میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق گلف ائیر 784 بحرین پشاور ، قطر ائیر ویز کیو آر 600 دوحہ پشاور ، ائیر عریبیہ جی9554 شارجہ پشاور ، ایمریٹس 636 دبئی پشاور ، ائیر عریبیہ جی 9864 راس الخیمہ پشاور ، فلائی جناح 9865 کراچی پشاور ، گلف ائیر 785 پشاور بحرین ، قطر ائیر ویز 601 پشاور دوحہ ، ائیر عریبیہ جی9555 پشاور شارجہ ، ایمریٹس 637 پشاور دبئی ، ائیر عریبیہ جی9865 پشاور راس الخیمہ اور فلائی جناح 9پی866 پشاور کراچی ، ائیر عریبیہ جی9-558/559 شارجہ ملتان شارجہ ، ائیر عریبیہ ابوظہبی 3ایل-335/336 ابوظہبی ملتان ابوظہبی تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پی کے 222/231 دبئی ملتان کراچی اور پی کے330/221 کراچی ملتان دبئی کے لئے منسوخ کردی گئی ہیں۔