35.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںشدید دھند گندم کی نشوونما متاثر کرتی ہے، جس سے پیداوار کم...

شدید دھند گندم کی نشوونما متاثر کرتی ہے، جس سے پیداوار کم ہو جاتی ہے،محمد احمد ساجد

- Advertisement -

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):شدید دھند کے باعث گندم کی نشوونما متاثر ہونے سے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ معروف زرعی محقق محمد احمد ساجد نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گندم کی فصل کی نشوونما میں سرد موسم اہم کردار ادا کرتا ہے، گندم کے بیج کے اگنے، پودے کی ابتدائی نشوونما اور دانے کے بننے تک کم درجہ حرارت کا بینادی اور اہم کرادار ہوتا ہے تاہم سرد موسم ایک مناسب حد تک ہی فصل کی بڑھوتری کیلئے موزوں ہوتا ہے اور اگر سردی کی شدت اور دھند میں اضافہ ہو جائے تو یہ گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فصل کیلئے سورج کی روشنی بھی ضروری ہوتی ہے

جو فوٹو سینتھسز کا ایک بنیادی ذریعہ ہے جو پودوں اور فصلوں کی نشوونما میں اہم کردار کا حامل ہے۔ محمد ساجد محمود نے مزید کہا کہ شدید دھند سورج کی روشنی کے زمین تک پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہے جس سے فوٹو سینتھسز کا عمل متاثر ہوتا ہے اور نہ صرف گندم کی نشوونما متاثر ہوتی ہے بلکہ مجموعی پیداوار میں بھی کمی کا سبب بنتی ہے۔ مزید برآں دھند کی شدت میں اضافہ سے بیماریوں کا پھیلائو، زمین کی زرخیزی سمیت جراثیم کش ادویات کی تاثیر بھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شدید سرد موسم کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ، موسمیاتی پیش گوئی سے استفادہ اور پانی کے مناسب انتظام کار کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542667

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں