شدید گرمی میں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی کے عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے،مریم نواز

223
شدید گرمی میں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی کے عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے،مریم نواز
شدید گرمی میں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی کے عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے،مریم نواز

لاہور۔17جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور صوبے کے دیگر شہروں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی کو سراہا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی اور اس کے تمام عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے ۔

عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی خود کررہی ہوں جہاں شکایت ملی فوری کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ، اچھا کام کرنے والوں کو شاباش ملے گی، فرض پورا نہ کرنے والے سزا کیلئے تیار رہیں۔

، انہوں نے کہا کہ میڈیا اور شہریوں سے گزارش ہے کہ جہاں گند نظر آئے ہیلپ لائن 1139 پر فوری آگاہ کریں۔ وزیراعلی پنجاب نے اپیل کی کہ شہری بھی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے آلائشیں اور گندگی صرف متعین جگہوں اور کوڑے دان میں ہی پھینکیں تاکہ عملے کو اپنے فرائض ادا کرنے میں آسانی ہو۔