حیدرآباد۔ 24 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ایک اعلامیہ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر بروقت رابطہ و معلومات کے لئے حکومت سندھ اور ادارہ برائے بحالیات پر ونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے
جو کہ 24 گھنٹے کام کرے گا ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طورپر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکے گا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے فون نمبر 0235920116,023592127 اور فیکس نمبر 0235920101 پر عوام 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔