21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںشرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلی سطحی وفدکی ملاقات،آئندہ...

شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلی سطحی وفدکی ملاقات،آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

کراچی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):سندھ کے سینئر وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔وفد میں ڈیوڈ مارگونز اسٹرن، سید عمر علی شاہ، حمید خان، فرانسوا لوئی گلیوم، احسن پراچہ اور وینجنگ پو شامل تھے جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس کے دوران وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی

۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے منصوبے کو کراچی کی سفری ضروریات کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے مالی اور تکنیکی دونوں سطحوں پر مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی حکومت سندھ کا ترجیحی منصوبہ ہے جس سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو محفوظ، تیز اور کم لاگت سفری سہولت میسر ہوگی اور شہر کے ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی بروقت تکمیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں