اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرنے والے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام تو سامنے لائیں۔ پی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کر ایک چور ہے،چور اربوں کی کرپشن کرکے شور مچارہے ہیں،پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ وہ کرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔