شرح سود میں کمی سے بزنس کے فروغ کی ترغیب ملے گی ، افتخار علی ملک

107
Iftikhar Ali Malik
Iftikhar Ali Malik

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):سابق صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانا ضروری ہے۔ منگل کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری قرضے لینے، سرمایہ کاری اور بزنس کے فروغ کی ترغیب ملے گی جس سے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانے سے کاروباری اداروں خاص طور پر ایس ایم ایز پر مالی بوجھ کم ہو گا۔ افتخار علی ملک نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے محصولات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔