31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومتجارتی خبریںشرح سود میں 5فیصد تک کمی لائی جائے، شرح سود میں کمی...

شرح سود میں 5فیصد تک کمی لائی جائے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی،عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 5فیصد تک کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کی گنجائش ہے،سٹیٹ بینک کے خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح بڑھنے کی بجائے مستحکم ہے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جون تک شرح سود میں بتدریج کمی کرتے ہوئے 7فیصد پر لایا جائے کیونکہ پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12فیصد شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مختلف مسائل کا سبب ہے۔

- Advertisement -

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں