مظفرگڑھ۔ 04 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔فلیگ مارچ میں سرکل کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس ریاست کا ادارہ اور منظم فورس ہے، امن و امان قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ لیہ پولیس قیام امن کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ شرپسند عناصر یا کسی بھی جماعت کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ضلع بھر میں شو آف فورس کا مظاہر ہ کیا گیا۔