شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

82
شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سندھ کی انتظامی و امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم کو کراچی میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔