اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ اور اثر انداز ہونے کے لیے عدلیہ پرحملہ کرنے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کی۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف نے رانا شمیم کو دفتر میں اپنی موجودگی میں جعلی حلف نامے پر دستخط کرائے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بڑا سوال یہ ہے کہ صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نے دیا کیونکہ رانا شمیم نے کہا کہ ان کو مخفوط رکھا گیا تھا۔