اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) شریف گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر یوسف عباس شریف نے ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی شوگر مل میں ایک بھی بھارتی شہری کام نہیں کرتا رہا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مل 1992ءمیں قائم ہوئی اور اس وقت 1100 سے زائد ملازمین مل میں کام کر رہے ہیں جن …
شریف فیملی شوگر مل میں ایک بھی بھارتی شہری کام نہیں کرتا رہا، طاہر القادری جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، یوسف عباس شریف
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) شریف گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر یوسف عباس شریف نے ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی شوگر مل میں ایک بھی بھارتی شہری کام نہیں کرتا رہا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مل 1992ءمیں قائم ہوئی اور اس وقت 1100 سے زائد ملازمین مل میں کام کر رہے ہیں جن میں سے کوئی بھی غیر ملکی نہیں ہے اور تمام پاکستانی ہیں۔ یوسف عباس شریف نے کہا کہ طاہر القادری جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، ہم انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھجوا رہے ہیں، انہیں ہم عدالت میں لائیں گے۔








