اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نےنواز شریف کے دفتر میں یہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا، تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا۔