شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں 18 فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمے کو براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

91
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے دلچسپ اور عجیب فراڈ کئے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں 18 فروری کو فرد جرم عائد ہوگی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا، یہ مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے قوم کو مبارکباد دی کہ ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں14ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا، اس دوران حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مقصود، شہباز شریف کی ملز میں چپڑاسی تھا، اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی، اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلا اور 4 ارب روپے اس کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہوئے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کے درجنوں دلچسپ و عجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ اس مقدمے کو براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔