ششانک منوہر جون 2018ءتک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین برقرار

120

دبئی ۔ 10 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے غیریقینی کی صورتحال ختم ہو گئی، ششانک منوہر جون 2018ءتک آئی سی سی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔ منوہر کی بطور چیئرمین اپنی مدت پوری کرنے پر رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے صدر جائلز کلارک کی آئی سی سی چیئرمین بننے کی خواہش بھی دم توڑ گئی جنہوں نے اس پوزیشن کیلئے دلچسپی ظاہر کر رکھی تھی۔ ششانک منوہر نے کرکٹ کی ورلڈ گورننگ باڈی سے بگ تھری کی اجارہ داری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مارچ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم آئی سی سی ڈائریکٹرز کی درخواست پر انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔