37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںشعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے...

شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں بدھ کو "پہلگام سے سیزفائر تک: بھارت-پاکستان تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل” کے عنوان پر سیمینار ہوا جس کے مہمان مقرر ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز (نپس )، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین تھے۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی، سفارتی پیشرفت اور خطے میں امن کے امکانات پر تعمیری مکالمہ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کو ماضی کے تلخ تجربات سے سیکھتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھنا چاہئے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام قائم ہو سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے اس قسم کے علمی مباحثوں کے ذریعے نوجوان نسل میں حقیقت پسندانہ، ذمہ دار اور پرامن سوچ کو پروان چڑھا سکتے ہیں جو خطے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے تاریخی پس منظر، موجودہ تناظر اور مستقبل کے امکانات پر ایک جامع اور بصیرت افروز گفتگو کی۔سیمینار میں فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقرر اور شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن نہایت معلوماتی رہا جس میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

اس علمی نشست کا مقصد پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی، سفارتی پیش رفت اور خطے میں امن کے امکانات پر تعمیری مکالمہ کو فروغ دینا تھا۔ شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کی جانب سے اس سیمینار کو ایک کامیاب اور فکری طور پر بامعنی کاوش قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں