جنگ ۔ 5 اپریل (اے پی پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بو آو ایشیائی فورم اور چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سمیت مختلف مواقع پر خیال ظاہر کیا کہ شعبہ خدمات کا دروازہ مزید کھول کر چین میں مکمل طور پر کھلے پن کا نیا ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔ معاشی ترقی کے رجحان اور عالمی اقتصادی و تجارتی اصول کے لحاظ سے دیکھا جائے تو شعبہ خدمات آئندہ اعلی معیاری ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔ 2015ء میں بیجنگ نے خدمات کے دروازے کو کھولنے کے لئے آزمائشی کے طور پر کوشش کرنے کا آغاز کیا۔ بیجنگ کے بلدیاتی محکمہ تجارت کی نائب سربراہ لیو مے اینگ نے کہا کہ بیجنگ کے متعلقہ اداروں نے منڈی تک رسائی کی وسعت ، نظام و میکانزم کی تخلیق اور تجارتی ماحول کی بہتری کے مختلف اقدامات اختیار کئے۔ اس طرح بیجنگ کی معاشی اعلی معیاری ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری اعدوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ2018ءمیں بیجنگ کے شعبہ خدمات میں حاصل کردہ آمدنی کا تناسب جی ڈی پی کے 80 فیصد سے زائد رہا۔