31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشعبۂ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام "فہمِ قرآن کانفرنس" اور...

شعبۂ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام "فہمِ قرآن کانفرنس” اور ورکشاپ

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 21 مئی (اے پی پی):شعبۂ علومِ اسلامیہ نے ہزارہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجز کی فیکلٹی کے لئے خصوصی ورکشاپ منعقد کی جس کے ریسورس پرسن معلم القران کورس کو مرتب کرنے والےانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی رکن اور ادارۂ رحمۃ للعالمین اسد اسلام آباد کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر عبیدالرحمٰن بشیر تھے۔

اس موقع پر شعبۂ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی کے معزز چیئرمین، ڈاکٹر شاہد امین نے مہمانون کو خوش آمدید کہا فیکلٹی کے معزز اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد امین نے کہاکہ علم، صلاحیت، منصب اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں۔ ان کا شکر یہ ہے کہ ان سب کو قرآن فہمی کے فروغ اور دینی تعلیمات کی خدمت کے لئے استعمال کیا جائے۔ اساتذہ پر یہ عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے منصب کو محض ایک عہدہ نہ سمجھیں، بلکہ اسے ایک امانت تصور کرتے ہوئے معاشرے کی فکری، اخلاقی اور روحانی رہنمائی کا ذریعہ بنائیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عبیدالرحمٰن بشیر نے انتہائی سادہ، بلیغ اور عام فہم انداز میں قرآنِ حکیم کو سمجھنے کے مختلف طریقے اور اسالیب بیان کئے ۔ انہوں نے فہمِ قرآن کے سلسلے میں اپنی گراں قدر تحقیق اور عملی تجربات حاضرین سے شیئر کئے جن سے شرکا نے بھرپور استفادہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے مہمانان گرامی کی ہزارہ یونیورسٹی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ان شاء اللہ یہ کورس طلبا و طلبات میں قران فہمی کی نئی روح پھونک سے گا ۔

انہوں نے علوم شعبہ اسلامیہ کی کارگردگی کو بھی سراہا۔بعد ازاں یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبیدنے فہمِ قرآن کے لئے خود تیار کردہ کورسز کا تعارف بھی پیش کیا، جن میں آسان، مؤثر اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تدریسی اسلوب کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کورس کا مقصد نوجوان نسل کو قرآنِ حکیم کے قریب لانا، اسے سمجھنا اور اس پر عمل کرنے کی تحریک دینا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں